Lifestyle
وزیر داخلہ کو 4، 5 سال بعد احساس ہوا کہ ملک نہیں چل رہا، شاہد خاقان عباسی
سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملکی صورتحال پر حکومت کے اپنے نمائندوں نے آواز اٹھانی شروع کردی ہے، وزیر داخلہ کو 4، 5 سال بعد احساس ہوا کہ ملک نہیں چل رہا، پاکستان کے عوام تو 4، 5 سال سے یہی بات
مصنف fahad30K بار پڑھا

سربراہ عوام پاکستان پارٹی شاہد خاقان عباسی کا کہنا ہے کہ ملکی صورتحال پر حکومت کے اپنے نمائندوں نے آواز اٹھانی شروع کردی ہے، وزیر داخلہ کو 4، 5 سال بعد احساس ہوا کہ ملک نہیں چل رہا، پاکستان کے عوام تو 4، 5 سال سے یہی بات کہہ رہے ہیں۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ وزراء کو چاہیے کہ یہ بات اب کابینہ کے اجلاس میں کریں، ملک میں اصلاحات کی اشد ضرورت ہے، ریفارمز سطحی نہیں ہونی چاہئیں، ملک میں ہر سال نیا تجربہ کیا جاتا ہے، ہمیں نظام بدلنا ہے، رول آف لاء چاہیے۔



