Lifestyle
پاک چین دوستی وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر
فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے۔
18K reads

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا کہنا ہے کہ پاکستان اور چین کی دوستی آزمودہ اور وقت کی ہر کسوٹی پر ہمیشہ پوری اتری ہے۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق چین کی پیپلز لبریشن آرمی کے قیام کی 99 ویں سالگرہ کی جی ایچ کیو راولپنڈی میں تقریب منعقد کی گئی جس میں پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق تقریب میں چین کے دفاعی اتاشی میجر جنرل وانگ ژونگ، چینی سفارت خانے کے حکام اور پاکستان کی تینوں مسلح افواج کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔
فیلڈ مارشل عاصم منیر سے امریکی ارکان کانگریس کی ملاقاتامریکی ارکان کانگریس کے وفد نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف اور آرمی چیف فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے ملاقات کی۔
چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل عاصم منیر نے اس موقع پر معزز مہمانوں کا خیر مقدم کیا اور پیپلز لبریشن آرمی کو 99 ویں یومِ تاسیس پر مبارک باد پیش کی۔
فیلڈ مارشل نے چین کے دفاع، قومی ترقی اور عالمی امن و سلامتی کے لیے پی ایل اے کی نمایاں خدمات کو خراجِ تحسین کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک چین دوستی بدلتے علاقائی اور عالمی چیلنجز کے باوجود ہمیشہ مضبوط رہی ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان میں چین کے سفیر جیانگ زائی ڈونگ نے تقریب کے انعقاد پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیرسے اظہارِ تشکر کیا۔
چینی سفیر نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات اور قربانیوں کو سراہا اور پاکستان کی غیر متزلزل حمایت اور دو طرفہ اسٹریٹیجک تعاون پر مبنی شراکت داری مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔
Share