Lifestyle
مظفرآباد میں کل بے یقینی تھی آج امن و امان کی صورتحال بہتر ہے، چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں کل بے یقینی تھی آج امن وامان کی صورتحال بہتر ہے، مظفرآباد میں حساس ترین 2 حلقوں میں سیکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
مصنف fahad9K بار پڑھا

چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل کا کہنا ہے کہ مظفرآباد میں کل بے یقینی تھی آج امن وامان کی صورتحال بہتر ہے، مظفرآباد میں حساس ترین 2 حلقوں میں سیکیورٹی کی اضافی نفری تعینات کی گئی ہے۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر جسٹس ریٹائرڈ غلام مصطفیٰ مغل نے کہا کہ پاکستان میں مہاجرین کی نشستوں پر انتخابات کی سیکیورٹی کی ذمہ داری متعلقہ حکومتوں کی ہے، آج ہم نے انتخابی سامان پولنگ اسٹیشن کے لیے روانہ کر دیا ہے، پریزائیڈنگ افسر بھی اپنے اپنے علاقوں میں چلے گئے ہیں، کچھ علاقوں میں انتخابی سامان کی ترسیل آہستہ آہستہ ہو رہی ہے۔



