وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ نقوی صاحب اس نظام کے انتہائی طاقتور عہدوں پر ساڑھے تین سال سے فائز ہیں، چاہتے تو نظام کی تبدیلی کی بات یا پیش رفت اس عرصے میں کرسکتے تھے، چلیں دیر آید درست آید۔
اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ محسن نقوی نے سسٹم کی کسمپرسی پر اپنے خیالات کا اظہار کیا، ذاتی طور پر ان خیالات سے کم و بیش اتفاق کرتا ہوں، نقوی صاحب تو ماشاء اللہ خود ایک پاور ہاؤس ہیں، سسٹم مضبوط کرنا اور بنیادی تبدیلی لانی ہے تو اس کا فورم پارلیمنٹ ہے جس کے وہ رکن ہیں۔