اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے وفاقی وزیر احسن اقبال کے حق میں ہتکِ عزت کا دعویٰ منظور کرلیا۔
ایڈیشنل سیشن جج حاکم خان نے احسن اقبال کے حق میں فیصلہ سنا دیا اور حکم دیا کہ مراد سعید، احسن اقبال کو 25 لاکھ روپے ہرجانہ ادا کریں۔
فیصلے کے مطابق احسن اقبال کی ساکھ کو نقصان پہنچانے پر مراد سعید کو  25 لاکھ روپے ادا کرنے ہوں گے، مراد سعید کی جانب سے احسن اقبال پر 70 ارب روپے کرپشن کے الزامات ثابت نہیں ہوئے، احسن اقبال پر کرپشن، اختیارات کے ناجائز استعمال اور غیر قانونی کمیشن کے الزامات ہتکِ عزت ہیں۔