Lifestyle
کراچی: اے وی سی سی کی کارروائی، خود کو مغوی ظاہر کرنے والا ملزم گرفتار
کراچی میں اے وی سی سی پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خود کے اغواء کا ڈرامہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
مصنف ذیشان شاہ15K بار پڑھا

کراچی میں اے وی سی سی پولیس اور سی پی ایل سی نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے خود کے اغواء کا ڈرامہ کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا۔
پولیس کے مطابق اہلخانہ کی جانب سے اغواء کامقدمہ 30 جولائی کو درج کرایا گیا تھا۔ تفتیش سے معلوم ہوا کہ ملزم منگھوپیر کی ایک مسجد میں موجود ہے۔
پولیس کے مطابق جس موبائل فون سے تاوان طلب کیا گیا وہ بھی برآمد کرلیا گیا۔



