Lifestyle
میرے خط پر ایکشن کمیٹی کا جواب موصول ہو گیا، بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے میرے خط کا جواب موصول ہوگیا ہے، میں نے ٹروتھ کمیشن کے قیام کی تجویز دی تھی، اس کے ساتھ انہوں نے اپنی تجویز بھی ارسال کی ہے
مصنف Moin Uddin11K بار پڑھا

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے میرے خط کا جواب موصول ہوگیا ہے، میں نے ٹروتھ کمیشن کے قیام کی تجویز دی تھی، اس کے ساتھ انہوں نے اپنی تجویز بھی ارسال کی ہے۔
ایک بیان میں بلاول بھٹو نے کہا کہ ہر قیمتی جان کا ضیاع ایک قومی سانحہ ہے، اس وقت میری اولین ترجیح یہ ہے کہ موجودہ بحران کے خاتمے میں مدد کی جائے۔
بلاول بھٹو نے مزید کہا کہ میری ترجیح ہے کہ عوام کو فوری ریلیف فراہم کیا جائے اور آزاد جموں و کشمیر میں جلد از جلد معمولاتِ زندگی بحال کیے جائیں۔



