کراچی کے نجی انسٹیٹیوٹ کے طلبہ نے عمارت کے اندر راستہ بتانے والی ایپ تیار کرلی، آگمینٹڈ ریئلیٹی پر مبنی ایپ عمارت کے اندر متعلقہ دفتر یا کمرے تک پہنچانے میں رہنمائی کرتی ہے۔
یہ ایپ انٹرنیٹ یا جی پی ایس کے بغیر صارف کو مرحلہ وار مطلوبہ دفتر یا کمرے تک پہنچاتی ہے، جبکہ غلط سمت اختیار کرنے پر فوری نیا راستہ بھی تجویز کرتی ہے۔
نجی انسٹیٹیوٹ میں سالانہ ٹیکنالوجی ایونٹ "ٹیک نوا" منعقد کیا گیا، جہاں 35 سے زائد جامعات کے طلبہ نے 45 سے زیادہ جدید منصوبے نمائش کے لیے رکھے۔