وفاقی وزیرِ صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ موجودہ انتظامی ڈھانچے میں ایک وفاق اور 4 صوبوں کا نظام مؤثر انداز میں نہیں چل رہا، پاکستان دنیا کے 180 سے زائد ممالک سے بڑا ملک ہے، ملک میں مزید ایڈمنسٹریٹو یونٹ بنانے کی ضرورت ہے۔
ملتان میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان میں سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرنے کا مؤثر نظام موجود نہیں جبکہ ملک کی شرحِ افزائشِ آبادی 3.5 فیصد اور گروتھ ریٹ 2.5 فیصد ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہر سال 11 ہزار ماؤں کی اموات ہوتی ہیں جو انتہائی تشویش ناک ہے۔