Lifestyle
عوام تبدیلی چاہتے ہیں تو تشدد کے بجائے ووٹ سے لائیں: چیف الیکشن کمشنر آزاد کشمیر
چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ مظفر آباد میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے الیکشن میں عوام ووٹ پول کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں۔
مصنف عارف عرفی23K بار پڑھا

چیف الیکشن کمشنر آزاد جموں و کشمیر جسٹس (ر) غلام مصطفی مغل نے کہا ہے کہ مظفر آباد میں ہونے والے دوسرے مرحلے کے الیکشن میں عوام ووٹ پول کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں۔
غلام مصطفی مغل نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوام روٹھ کر بیٹھ جائیں گے تو پھر مسئلہ جلسے، جلوس اور احتجاج سے حل نہیں ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ سندھ، بلوچستان، کے پی، پنجاب اور گلگت بلتستان سے بھی اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں۔
آزاد کشمیر الیکشن کا دوسرا مرحلہ، مظفر آباد کے تین اضلاع اور 12 مہاجر نشستوں پر پولنگ 2 اگست کو ہوگی


