Lifestyle
بڑے باپ کا بیٹا ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا رہا، عارف لوہار
بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک سنگر عارف لوہار نے کہا ہے کہ میں 13 سال تک پی ٹی وی کے گیٹ کے باہر کھڑا رہا، مجھے کسی نے اندر جانے نہیں دیا۔ اتنے بڑے باپ کا بیٹا ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا رہا۔ اپنی میرٹ پر آگے بڑھتا رہا
مصنف اختر علی اختر28K بار پڑھا

بین الاقوامی شہرت یافتہ فوک سنگر عارف لوہار نے کہا ہے کہ میں 13 سال تک پی ٹی وی کے گیٹ کے باہر کھڑا رہا، مجھے کسی نے اندر جانے نہیں دیا۔ اتنے بڑے باپ کا بیٹا ہونے کے باوجود مشکلات کا سامنا رہا۔ اپنی میرٹ پر آگے بڑھتا رہا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی آمد پر جنگ ڈیجیٹل سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔
عارف لوہار نے کہا کہ آج کی نئی نسل کو بہت آسانیاں میسر ہیں۔ جب میں چائلڈ اسٹار تھا تو مشکلات کا سامنا کیا۔ چمٹا اور جگنی پوری دنیا میں میری شناخت ہے۔



