کراچی  میں 25 سالہ نوجوان میر رضا علی خان  کے قتل کی تفتیش میں اہم پیشرفت ہوئی ہے، مقتول کا موبائل فون حاصل کرلیا گیا۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ میر رضا علی خان کا موبائل فون جائے وقوعہ سے 200 گز کے فاصلے پر ملا، جائے وقوعہ سے پستول کا ہولسٹر بھی ملا ہے، موبائل فون کا فرانزک کروایا جائے گا۔
خیال رہے کہ میر رضا علی خان 28 جولائی کو پاکستان ایمپلائیز ہاؤسنگ سوسائٹی (پی ای سی ایچ ایس) سے لاپتا ہوا تھا، جس کی لاش دو روز بعد گلستان جوہر سے ملی تھی، میر رضا علی صبح چار بج کر نو منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوا تھا۔