ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے لاڈلا بچہ کشمیر ہے، وسائل کی بات کی جائے تو سب سے زیادہ کشمیر کو ملتے ہیں۔
راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ  کشمیر کی ایک ہی آواز ہے کہ ہم کشمیری ہیں، پاکستان ہمارا ہے، کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ تھا، ہے اور رہے گا، کشمیریوں کا فیصلہ پکا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اب بھارت نے کچھ تو کرنا ہے، انہوں نے حقوق کے لبادے میں واردات ڈالی ہے، 2019 میں بھی بھارت کی طبیعت صاف کی تھی، 2025 میں تو اگلی پچھلی طبیعتیں صاف ہوگئیں۔