Lifestyle
پاکستان کا سب سے لاڈلا بچہ کشمیر ہے، سب سے زیادہ وسائل اسی کو ملتے ہیں، ڈی جی آئی ایس پی آر
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے لاڈلا بچہ کشمیر ہے، وسائل کی بات کی جائے تو سب سے زیادہ کشمیر کو ملتے ہیں۔
مصنف fahad8K بار پڑھا

ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا سب سے لاڈلا بچہ کشمیر ہے، وسائل کی بات کی جائے تو سب سے زیادہ کشمیر کو ملتے ہیں۔
راولپنڈی میں پریس بریفنگ کے دوران ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ کشمیر کی ایک ہی آواز ہے کہ ہم کشمیری ہیں، پاکستان ہمارا ہے، کشمیر پاکستان کا اٹوٹ انگ تھا، ہے اور رہے گا، کشمیریوں کا فیصلہ پکا ہے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ اب بھارت نے کچھ تو کرنا ہے، انہوں نے حقوق کے لبادے میں واردات ڈالی ہے، 2019 میں بھی بھارت کی طبیعت صاف کی تھی، 2025 میں تو اگلی پچھلی طبیعتیں صاف ہوگئیں۔
شہیدوں کے بارے میں جو بات مولانا نے کہی وہ ناقابل فہم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر


