وزیراعظم شبہاز شریف نے اوگرا کو تیل و گیس کے شعبے میں مکمل شفافیت، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری کے خاتمے کیلئے جدید ڈیجیٹل نظام فعال کرنے کی ہدایت کردی، ادارے میں اصلاحاتی عمل تیز کرنے کا حکم بھی دے دیا۔
وزیراعظم کی زیر صدارت اوگرا کی اصلاحات اور ادارہ جاتی بہتری کیلئے اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا۔
اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ حکومت عوام کی ایک ایک پائی کا تحفظ کرے گی، کسی کو عوام کے استحصال اور سسٹم میں مداخلت کی اجازت نہیں دیں گے۔