Lifestyle
موجودہ سیٹ اپ کے جانے کی کوئی نشانیاں نہیں، خواجہ آصف
وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس وقت موجودہ سیٹ اپ کے جانے کی کوئی نشانیاں نہیں ہیں، آصف زرداری، شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور سسٹم کے دیگر پانچ، چھ لوگ مل کر بیٹھیں اور دیکھیں کہ کیا کرنا ہے۔
مصنف fahad29K بار پڑھا

وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ اس وقت موجودہ سیٹ اپ کے جانے کی کوئی نشانیاں نہیں ہیں، آصف زرداری، شہباز شریف، فیلڈ مارشل اور سسٹم کے دیگر پانچ، چھ لوگ مل کر بیٹھیں اور دیکھیں کہ کیا کرنا ہے۔
جیو نیوز کے پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے جو کہا اس کی مکمل توثیق کرتا ہوں۔
خواجہ آصف نے مزید کہا کہ وزیر داخلہ اور ڈی جی آئی ایس پی آر کے بیانات میں فرق ہے۔ وزیر داخلہ کے بیان کا ایک سیاسی پہلو بھی ہے، موجودہ حالات میں ہائبرڈ نظام کی کامیابی میں ہی ہماری نجات ہے، محسن نقوی تین ساڑھے تین سال سے اس سسٹم سے وابستہ ہیں، مختلف ادوار میں حکومتوں میں رہا ہوں میں مکمل ذمہ داری قبول کرتا ہوں۔
نئے انتظامی یونٹس بننے چاہئیں تاکہ گورننس میں بہتری آ سکے، بیرسٹر عقیل ملک 


