فٹبال کی عالمی تنظیم فیفا نے مجوزہ فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبے پر سامنے آنے والے اعتراضات کے بعد وضاحتی بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ادارہ اپنے تمام 211 رکن ممالک سے حقائق کی بنیاد پر رائے لینا چاہتا ہے۔
فیفا کے مطابق کوئی بھی ایک تنظیم دنیا کے تمام 211 رکن ممالک کی نمائندگی کا دعویٰ نہیں کر سکتی، اس لیے تمام فیصلے رکن ممالک سے مشاورت کے بعد کیے جائیں گے۔
بیان میں فیفا نے واضح کیا کہ "فٹبال فروخت نہیں ہو رہا، فیفا ایسا کبھی نہیں کرے گی۔"