بھارتی ریاست کرناٹک میں ایک باپ نے مبینہ طور پر اپنی بیٹی پر نجی کالج کے اندر چاقو سے حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گئی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق واقعہ 25 جولائی کو دوپہر تقریباً 3 بجے پیش آیا جب ٹیکسی ڈرائیور نگیندر اپنی بیٹی لکشمی درگا سے ملنے کالج پہنچا۔
کالج کی انتظامیہ نے اسے پرنسپل کے کمرے میں جانے کی اجازت دی جہاں اس نے بیٹی سے ملاقات کے دوران اس کے پیٹ، سینے اور گردن پر متعدد چاقو کے وار کیے اور موقع سے فرار ہو گیا۔