Lifestyle
شادی شدہ زندگی بہت اچھی، گوہر بہترین شوہر ہیں: کبریٰ خان
پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے اداکار گوہر رشید کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا رشتہ اعتماد، احترام اور باہمی تعاون پر قائم ہے۔
مصنف Rubab Shakeel21K بار پڑھا

پاکستانی اداکارہ کبریٰ خان نے اداکار گوہر رشید کے ساتھ اپنی ازدواجی زندگی سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارا رشتہ اعتماد، احترام اور باہمی تعاون پر قائم ہے۔
ایک حالیہ انٹرویو میں کبریٰ خان نے اپنی شادی شدہ زندگی کو شاندار قرار دیتے ہوئے کہا کہ الحمد للّٰہ! شادی شدہ زندگی بہت اچھی گزر رہی ہے اور گوہر ایک بہترین شوہر ہیں۔
اداکارہ نے بتایا کہ شادی سے قبل کئی سال کی دوستی نے ہمارے رشتے کو مزید مضبوط بنایا، کیونکہ دونوں ایک دوسرے کی شخصیت، پیشہ ورانہ زندگی اور مصروف شیڈول سے پہلے ہی اچھی طرح واقف تھے۔
شادی کے بعد انسان میں تبدیلی آتی ہے: گوہر رشید


