گریٹر مانچسٹر میں میئر کے ضمنی انتخاب کے لیے آج ووٹنگ ہوگی۔ اس انتخاب میں لیبر پارٹی اور گرین پارٹی سمیت چھ امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔
یہ نشست اینڈی برنہم کے استعفے کے بعد خالی ہوئی، جنہوں نے میکر فیلڈ حلقے سے پارلیمانی نشست حاصل کی اور بعد ازاں برطانیہ کے وزیراعظم بن گئے۔
گریٹر مانچسٹر کے 10 کونسل علاقوں میں ووٹنگ ہوگی، جن میں مانچسٹر، بولٹن، سالفورڈ، بَری، اسٹاکپورٹ، ٹیم سائیڈ، اولڈہم، ٹریفورڈ، روچڈیل اور ویگن شامل ہیں۔
پولنگ اسٹیشنز صبح 7 بجے سے رات 10 بجے تک کھلے رہیں گے۔ ووٹ ڈالنے کے لیے پولنگ اسٹیشن پر تصویری شناختی دستاویز (Photo ID) ساتھ لانا ضروری ہے، پوسٹل بیلٹ پہلے ہی جاری کیے جا چکے ہیں۔