Lifestyle
ایران کے حوالے سے آئندہ حکمتِ عملی کا فیصلہ ٹرمپ کریں گے: نیتن یاہو
اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔
مصنف Wajiha Naz7K بار پڑھا

اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ایران کے معاملے پر آئندہ لائحہ عمل کا فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔
انہوں نے اس تاثر کو بھی مسترد کیا کہ امریکا پر ایران کے خلاف مزید فوجی کارروائی کے لیے وہ دباؤ ڈال رہے ہیں۔
امریکی نشریاتی ادارے اے بی سی نیوز کو دیے گئے انٹرویو میں نیتن یاہو نے کہا کہ اگرچہ سفارتی حل کی کوشش کی جا سکتی ہے، تاہم مجھے ایرانی حکومت کے طرزِ عمل پر شدید تحفظات ہیں۔



