Lifestyle
چیف جسٹس کے زبانی احکامات پر اب کوئی مقدمہ نہیں لگتا: رجسٹرار سپریم کورٹ
رجسٹرار سپریم کورٹ سہیل لغاری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے زبانی احکامات پر اب کوئی مقدمہ نہیں لگتا، سپریم کورٹ میں مقدمہ ارلی ہیئرنگ یا فکسیشن پالیسی پر مقرر ہوتا ہے۔
مصنف عبدالقیوم صدیقی8K بار پڑھا

رجسٹرار سپریم کورٹ سہیل لغاری نے کہا ہے کہ چیف جسٹس کے زبانی احکامات پر اب کوئی مقدمہ نہیں لگتا، سپریم کورٹ میں مقدمہ ارلی ہیئرنگ یا فکسیشن پالیسی پر مقرر ہوتا ہے۔
سپریم کورٹ رجسٹرار سہیل لغاری نے مقدمات کی فکسیشن پالیسی پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا ہے کہ فکسیشن پالیسی 2026 کے تحت مقدمات سماعت کیلئے مقرر ہوتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کے عہدہ سنبھالنے پر مقدمات کی کوئی کیٹیگرائزیشن نہیں تھی۔ مقدمات کی کیٹیگرائزیشن کرنا مشکل ٹاسک تھا۔
سپریم کورٹ کا پبلک فیسلی ٹیشن سینٹر سائلین کو 23 خدمات فراہم کر رہا ہے 


