Lifestyle
جامعہ کراچی میں حاضری اور اوقات کار یقینی بنانے کیلئے سخت احکامات، تادیبی کارروائی کا انتباہ
جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کی دفاتر میں بروقت حاضری اور موجودگی یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سرکاری اوقاتِ کار کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف ضابطۂ
مصنف سید محمد عسکری12K بار پڑھا

جامعہ کراچی کی انتظامیہ نے تدریسی اور غیر تدریسی ملازمین کی دفاتر میں بروقت حاضری اور موجودگی یقینی بنانے کے لیے سخت ہدایات جاری کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ سرکاری اوقاتِ کار کی خلاف ورزی کرنے والے ملازمین کے خلاف ضابطۂ اخلاق کے تحت تادیبی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
یہ اقدام جامعہ کے قائم مقام وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد طفیل جوکھیو کی جانب سے وقت کی پابندی اور انتظامی نظم و ضبط پر زور دینے کے بعد سامنے آیا ہے۔



