Lifestyle
جس سسٹم میں ہم رہ رہے ہیں آپ مانیں یا نہ مانیں یہ گر چکا ہے: محسن نقوی
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جس سسٹم میں ہم رہ رہے ہیں آپ مانیں یا نہ مانیں یہ گر چکا ہے۔ انہوں نے ملکی ترقی کے لیے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کو ناگزیر قرار دے دیا۔
مصنف Abdullah7K بار پڑھا

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ جس سسٹم میں ہم رہ رہے ہیں آپ مانیں یا نہ مانیں یہ گر چکا ہے۔ انہوں نے ملکی ترقی کے لیے نئے انتظامی یونٹس کے قیام کو ناگزیر قرار دے دیا۔
پہلی پاکستان اکنامک سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ میں کوشش کرتا ہوں کہ سیاسی تقریر نہ کروں، آج تھوڑی سی سیاسی تقریر کرنی پڑے گی۔
انہوں نے کہا کہ سندھ، پنجاب، بلوچستان اور کے پی والے اپنے مسائل بتارہے تھے۔ پاکستان کی اس حالت میں جہاں آج ہم ہیں اس کے ذمہ دار سب یہاں بیٹھے ہیں۔
پاکستان کی پہلی اکنامک سمٹ، معاشی استحکام کیلئے ادارہ جاتی اصلاحات ناگزیر قرار


