Lifestyle
بلاول بھٹو نے پی ٹی آئی کی طرف ہاتھ بڑھا دیا، بائیکاٹ کی سیاست چھوڑنے کا مشورہ
چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے بائیکاٹ کی سیاست چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔
مصنف Abdullah21K بار پڑھا

چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی طرف ہاتھ بڑھاتے ہوئے بائیکاٹ کی سیاست چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔
مظفرآباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پیپلز پارٹی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی والوں کو پیغام دینا چاہتا ہوں کہ آپ سیاست کرنا شروع کریں اور بائیکاٹ کی سیاست چھوڑیں۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پی ٹی آئی والے الیکشن، پارلیمنٹ، کمیٹیوں، اپنے کام اور جدوجہد سے بائیکاٹ کرتے ہیں۔ پی ٹی آئی والوں کو بائیکاٹ ہی کرنا تھا تو گھر ہی بیٹھ جاتے۔
الیکشن پر ڈاکہ ڈالا گیا تو وفاقی حکومت کی الٹی گنتی شروع ہوجائے گی: بلاول بھٹو 


