Lifestyle
مسلمان کمیونٹی برطانیہ کی سیاست میں بھرپور حصہ لے: شفیق پسروی
مانچسٹر: نامور اسلامی اسکالر و رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان رانا محمد شفیق پسروی نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان ہماری شناخت ہیں۔
مصنف ہارون مرزا18K بار پڑھا

مانچسٹر: نامور اسلامی اسکالر و رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان رانا محمد شفیق پسروی نے کہا ہے کہ اسلام اور پاکستان ہماری شناخت ہیں۔
پاکستان سے آئے معروف اسلامی اسکالر، رکن اسلامی نظریاتی کونسل پاکستان، رویتِ ہلال کمیٹی، قرآن بورڈ اور متحدہ علماء بورڈ کے رکن رانا محمد شفیق پسروی کے اعزاز میں مانچسٹر کے مقامی ہوٹل میں استقبالیہ دیا گیا۔
تقریب کے میزبان چوہدری طاہر صدیق، مہمان خصوصی ایم پی افضل خان، لارڈ مئیر مانچسٹر شوکت علی تھے جبکہ اس موقع پر حافظ حمود الرحمان، مولانا افتخار سیالوی، قاری جاوید اختر، مفتی فضل الرحمان، حافظ سعود الرحمان، رب نواز اکبر، پیر مزمل شاہ نے خطاب کیا۔



