Lifestyle
ایران کا کویت میں بھی امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ
ایرانی پاسداران انقلاب نے کویت میں بھی امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
مصنف Shaukat Pirzada10K بار پڑھا

ایرانی پاسداران انقلاب نے کویت میں بھی امریکی فوجی اڈے کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔
پاسداران انقلاب کے مطابق کویت میں علی السالم امریکی فوجی اڈے پر حملہ کیا اور فوجی اڈے پر موجود 2 ڈرون ہینگر اور ایندھن کا ایک گودام تباہ کر دیا۔
ایرانی پاسداران انقلاب کا کہنا ہے کہ مسلمانوں کے قومی وسائل کی لوٹ مار کے خاتمے تک جارح کو سزا دینے کا عمل جاری رہے گا۔
پاسداران انقلاب نے مزید کہا کہ امریکی قابضین اور لٹیروں کو خطے سے بےدخل کرنے تک جارح کے خلاف حملے جاری رہیں گے۔
ایران کا اردن کے الازرق بیس پر 3 امریکی لڑاکا طیارے تباہ کرنے کا دعویٰ


