Lifestyle
اسرائیل کیلئے بھارتی اسلحہ فلسطینیوں کی نسل کشی میں حصہ داری کے مترادف ہے، ایمنسٹی انٹرنیشنل
بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کے لیے بھارتی اسلحے کی مسلسل فراہمی کو فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھارت کی حصہ داری کے مترادف قرار دے دیا۔
مصنف Moin Uddin26K بار پڑھا

بین الاقوامی انسانی حقوق تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اسرائیل کے لیے بھارتی اسلحے کی مسلسل فراہمی کو فلسطینیوں کی نسل کشی میں بھارت کی حصہ داری کے مترادف قرار دے دیا۔
ایمنسٹی انٹرنیشنل نے بھارت سے اسرائیل کو اسلحے کی فراہمی فوری روکنے کا مطالبہ بھی کر دیا۔
بھارت سے متعلق رپورٹ میں ایمنسٹی انٹرنیشنل کا کہنا ہے کہ 7 اکتوبر 2023 سے 30 نومبر 2025 تک اسرائیل کو بھارتی اسلحہ، گولہ بارود کی 2 ہزار 596 کھیپیں بھیجی گئیں، بھارت اسرائیل کو ہتھیاروں کی فراہمی جاری رکھے ہوئے ہے۔



