Lifestyle
روس نے ڈیزل اور پیٹرول کی برآمدات پر پابندی میں توسیع کر دی
روس نے ڈیزل اور پیٹرول کی برآمدات پر پابندی میں توسیع کر دی۔
مصنف Moin Uddin19K بار پڑھا

روس نے ڈیزل اور پیٹرول کی برآمدات پر پابندی میں توسیع کر دی۔
روسی حکومت کا کہنا ہے کہ روسی ڈیزل اور پیٹرول کی برآمدات پر اگلے سال کی 31 جنوری تک پابندی ہوگی۔
خبر ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق اس سے پہلے 8 سے 31 جولائی تک ڈیزل کی برآمدات پر پابندی لگائی گئی تھی، روس پیٹرول اور جیٹ فیول کی برآمدات پر بھی پابندی لگا چکا ہے۔
رپورٹ کے مطابق روس نے آئل ریفائنریز پر یوکرینی حملوں کے بعد ملک میں ایندھن کی کمی اور بڑھتی قیمتوں کے باعث ڈیزل اور پیٹرول برآمدات پر پابندی لگائی ہے۔



