Lifestyle
یوئیفا کا عالمی مقابلوں میں نجی سرمایہ کاری کی تجویز واپس نہ لینے پر فیفا ایونٹس کے بائیکاٹ کا اعلان
یورپی فٹبال کی تنظیم یوئیفا نے فیفا کے مجوزہ نجی سرمایہ کاری منصوبے کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فیفا نے اپنے عالمی مقابلوں میں نجی سرمایہ کاروں کو حصہ داری دینے کی تجویز واپس نہ لی تو یورپ کی ت
مصنف فیضان لاکھانی26K بار پڑھا

یورپی فٹبال کی تنظیم یوئیفا نے فیفا کے مجوزہ نجی سرمایہ کاری منصوبے کے خلاف سخت مؤقف اختیار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اگر فیفا نے اپنے عالمی مقابلوں میں نجی سرمایہ کاروں کو حصہ داری دینے کی تجویز واپس نہ لی تو یورپ کی تمام 55 رکن قومی فٹبال ایسوسی ایشنز فیفا کے تمام مقابلوں، بشمول فیفا ورلڈ کپ، ویمنز ورلڈ کپ اور کلب ورلڈ کپ، کا بائیکاٹ کریں گی۔
یوئیفا کے صدر الیگزینڈر چیفرن کی زیر صدارت منعقدہ ہنگامی ورچوئل اجلاس کے بعد جاری مشترکہ اعلامیے میں کہا گیا کہ تمام 55 رکن ممالک نے متفقہ طور پر فیفا کی اس تجویز کو مسترد کردیا ہے جس کے تحت ورلڈ کپ اور دیگر فیفا مقابلوں میں نجی سرمایہ کاروں کو شامل کرنے کی راہ ہموار کی جا رہی ہے۔



