Lifestyle
کنگنا رناوت کا نوجوان مظاہرین کو جنریشن گٹر کہنا انتہائی شرمناک ہے، سونو سود
بالی ووڈ اداکار سونو سود نے کنگنا رناوت کے ’جنریشن گٹر‘ پر مبنی بیان کو انتہائی شرمناک قرار دے دیا۔
مصنف Shaukat Pirzada17K بار پڑھا

بالی ووڈ اداکار سونو سود نے کنگنا رناوت کے ’جنریشن گٹر‘ پر مبنی بیان کو انتہائی شرمناک قرار دے دیا۔
سونو سود کا کہا کہ بولنے سے پہلے سوچنا چاہیے کہ کیا بول رہے ہیں۔
بالی ووڈ اداکار نے متنازع بیانات دینے والی اداکارہ اور بی جے پی کی رکن پارلیمنٹ کنگنا رناوت کے جنریشن زی (نوجوان طلبہ مظاہرین) کے بارے میں دیے گئے متنازع بیان پر سخت ردِعمل کا اظہار کیا۔
سونو سود کا کہنا تھا کہ عوامی شخصیات کو اپنے الفاظ کا انتخاب انتہائی احتیاط سے کرنا چاہیے اور ان لوگوں کا احترام کرنا چاہیے جن کی حمایت انہیں کامیابی دلاتی ہے۔



