Lifestyle
کراچی: گلستان جوہر سے نوجوان کی لاش ملنے کے معاملے کی تحقیقات میں اہم پیش رفت
کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی نوجوان کی لاش گلستان جوہر سے ملنے سے متعلق تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
مصنف Abdullah27K بار پڑھا

کراچی کے علاقے پی ای سی ایچ ایس کے رہائشی نوجوان کی لاش گلستان جوہر سے ملنے سے متعلق تحقیقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔
مقتول کا موبائل فون ابتک نہیں مل سکا، جبکہ واقعے سے ایک روز پہلے اس کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کردیے گئے تھے۔ پولیس مختلف زاویوں سے واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔
میر رضا علی کی گھر سے نکلنے کی سی سی ٹی وی بھی سامنے آگئی، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ میر رضا علی صبح 4 بج کر 9 منٹ پر آن لائن ٹیکسی کے ذریعے گھر سے روانہ ہوا۔



