Lifestyle
انکا پہلا وزیرِ اعلیٰ پنجاب دھاندلی اور وزیرِ اعظم آر او الیکشن کی وجہ سے بنا: بلاول بھٹو
پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا ایک دوسرے پر الزامات لگانے اور تنقید کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
مصنف Hassan Shabbar8K بار پڑھا

پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا ایک دوسرے پر الزامات لگانے اور تنقید کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔
پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ان کا پہلا وزیرِ اعلیٰ پنجاب بھی دھاندلی کی وجہ سے بنا اور ان کا وزیرِ اعظم آر او الیکشن کی وجہ سے بنا۔
مظفر آباد میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو نے کہا کہ یہ لوگ دھاندلی کی وجہ سے اقتدار میں آتے ہیں، یہ نسل در نسل دھاندلی کی پیداوار ہیں، ہم انہیں کشمیر میں دھاندلی نہیں کرنے دیں گے، 2 اگست کو تیر کی جیت پکی ہے۔
پیپلز پارٹی کے دھاندلی کے الزامات پر مریم نواز نے قیامت کا وقت پوچھ لیا


