Lifestyle
ایشیائی نوجوان ٹائپ 2 ذیابیطس کا تیزی سے شکار کیوں؟
ٹائپ 2 ذیابیطس اب صرف بڑی عمر کے افراد کی بیماری نہیں رہی بلکہ ڈاکٹرز 20 اور 30 سال کی عمر کے نوجوانوں میں بھی اس کی تشخیص کر رہے ہیں۔
مصنف Naila Abbas25K بار پڑھا

ٹائپ 2 ذیابیطس اب صرف بڑی عمر کے افراد کی بیماری نہیں رہی بلکہ ڈاکٹرز 20 اور 30 سال کی عمر کے نوجوانوں میں بھی اس کی تشخیص کر رہے ہیں۔
ماہرین کے مطابق جنوبی ایشیائی آبادی میں نوجوانوں کی بڑی تعداد پری ڈائیبٹیز (ذیابیطس سے قبل صحت کی صورتِ حال) یا ذیابیطس کا شکار ہے تاہم بہت سے مریض اس وقت تک بیماری سے لاعلم رہتے ہیں جب تک دل، گردے، آنکھیں یا اعصاب متاثر نہ ہونے لگیں۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ جنوبی ایشیائی نوجوانوں میں موروثی رجحان اور تیزی سے بدلتے طرزِ زندگی کا امتزاج اس بیماری کی بڑی وجہ بن رہا ہے۔
وزن کم کرنے کیلئے 10 ہزار قدم چلنا بہتر یا 30 منٹ کارڈیو؟ ماہرین نے مؤثر طریقہ بتا دیا
شام کی چائے کیساتھ بسکٹ لینے کے عادی افراد کو ماہرین نے خبردار کر دیا


