وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت قومی مربوط ڈیجیٹل پالیسی فریم ورک پر عملدرآمد سے متعلق اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ملک میں ڈیجیٹل گورننس، ڈیجیٹل معیشت اور شہری سہولیات کے فروغ سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ نیشنل ڈیٹا سینٹر "اسکائی 47" کی سہولیات تمام وفاقی اداروں کو فراہم کرنے کے لیے فوری اقدامات کیے جائیں۔
انہوں نے کہا کہ قومی سطح پر مربوط ڈیٹا سینٹر تمام سرکاری اداروں کے ڈیٹا کو ایک ہی پلیٹ فارم پر محفوظ کرے گا، جبکہ مختلف اداروں کے الگ الگ ڈیٹا سینٹرز کے قیام سے گریز کے ذریعے قومی وسائل کی بھی بچت ممکن ہوگی۔