Lifestyle
عراق سے حملوں کیخلاف کارروائی کا اختیار صرف عراقی حکومت کو ہے، عراقی وزیراعظم
عراق میں امریکی اور سعودی افواج کی کارروائیوں کے بعد عراقی وزیراعظم کے دفتر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی سرزمین سے کسی بھی قسم کے حملوں کے خلاف کارروائی کا اختیار صرف عراقی حکومت کے پاس ہے۔
مصنف fahad8K بار پڑھا

عراق میں امریکی اور سعودی افواج کی کارروائیوں کے بعد عراقی وزیراعظم کے دفتر نے بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عراقی سرزمین سے کسی بھی قسم کے حملوں کے خلاف کارروائی کا اختیار صرف عراقی حکومت کے پاس ہے۔
وزیراعظم کے دفتر کے مطابق عراقی سیکیورٹی کونسل نے امریکی اور سعودی حملوں کے معاملے پر ضروری سفارتی اقدامات کے لیے وزارت خارجہ کو ہدایات جاری کر دی ہیں۔
بیان میں تمام متعلقہ فریقوں پر زور دیا گیا ہے کہ وہ کشیدگی میں اضافے سے گریز کریں اور ایسے اقدامات سے اجتناب کریں جو خطے کی صورتحال کو مزید پیچیدہ بنا سکتے ہیں۔
سینٹکام کی سعودی افواج کیساتھ ملکر ایران نواز گروہوں پر حملوں کی تصدیق، حشد الشعبی کے 20 اہلکار ہلاک


