ایرانی اخبار کا کہنا ہے کہ عراق میں امریکی، سعودی حملوں میں ایرانی پاسداران انقلاب کے 4 فوجی مشیر شہید ہوئے ہیں۔
ایرانی حکومت کی جانب سے عراق میں ایرانی پاسداران انقلاب اہلکاروں کی شہادت کی ابھی تصدیق نہیں کی گئی۔
دوسری جانب ایرانی وزارت خارجہ نے عراق میں امریکی اور سعودی حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہیں خطے کے امن و استحکام کے لیے خطرناک قرار دیا ہے۔
ایرانی وزارت خارجہ نے عراق کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اعادہ کرتے ہوئے حملوں کی ذمہ داری امریکا اور اس کے اتحادیوں پر عائد کی ہے۔