یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے کہا ہے کہ حوثی اکثریتی تنظیم کا باب المندب میں ٹول ٹیکس لینے کا منصوبہ ہے۔ 
عدن میں فرانسیسی خبر ایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے یمنی وزیر اطلاعات نے دعویٰ کیا کہ حوثی باب المندب میں جہازوں پر ٹیکس کا نظام بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یمنی وزیر اطلاعات کا مزید کہنا تھا کہ مصدقہ انٹیلی جنس کے مطابق ایرانی پاسداران حوثیوں کی مدد کر رہے ہیں۔ حوثی اکثریتی تنظیم انصار اللہ کی یہ کوشش خطرناک پیش رفت ہے۔