Lifestyle
جنرل سید عامر رضا کا نیول اور ایئر ہیڈکوارٹرز کا دورہ
کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے بدھ کو نیول اور ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
مصنف Shaukat Pirzada18K بار پڑھا

کمانڈر نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ جنرل سید عامر رضا نے بدھ کو نیول اور ایئر ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا۔
مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق جنرل سید عامر رضا کی نیول چیف ایڈمرل نوید اشرف اور پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے ملاقات ہوئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق بحریہ اور فضائیہ کے سربراہان نے جنرل سید عامر رضا کو نیشنل اسٹریٹیجک کمانڈ کے پہلے کمانڈر کا منصب سنبھالنے پر مبارکباد دی۔



