پاکستان نے پاک کویت دفاعی تعاون معاہدے کی کویت کی جانب سے توثیق کیے جانے کا خیرمقدم کیا ہے۔ 
ترجمان دفتر خارجہ طاہر حسین اندرابی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کویت دفاعی تعاون معاہدے کی توثیق دونوں برادر ممالک کے دفاعی تعلقات میں اہم سنگ میل ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کویت دفاعی تعاون معاہدے پر 2023 میں دستخط ہوئے تھے۔ پاکستان اور کویت نے دفاعی تعاون کو مزید وسعت اور سیکیورٹی شراکت داری مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیے