لاہور میں پرنٹ میڈیا میں کارٹونز کی اہمیت پر  مقامی ادارے سی ٹی این کے زیر اہتمام ایک سیشن منعقد ہوا جس میں معروف کارٹونسٹ جاوید اقبال کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور ان کی صحافتی خدمات پرمبنی ڈاکومنٹری دکھائی گئی۔
اس موقع پر جاوید اقبال کا کہنا تھا کہ کارٹونز کے ذریعے پیچیدہ اور سنجیدہ موضوعات کو آسان انداز میں عوام تک پہنچایا جاتا ہے۔ ماضی میں اخبارات کی مقبولیت میں بھی کارٹونز نے اہم کردار ادا کیا۔ کارٹون معاشرے کی مؤثر عکاسی اور مثبت تنقید کا اہم ذریعہ ہیں۔