Lifestyle
لاہور ایئرپورٹ اور اطراف میں طوفان، پروازوں کیلئے مشکلات، 10 پروازوں میں تاخیر
لاہور ایئرپورٹ اور اطراف میں طوفان باد و باراں کے باعث پروازوں کیلئے مشکلات پیدا ہوگئیں جس کے باعث ایک پرواز ملتان میں اتار دی گئی جبکہ 10 پروازوں میں تاخیر ہوگئی۔
مصنف افضل ندیم ڈوگر23K بار پڑھا

لاہور ایئرپورٹ اور اطراف میں طوفان باد و باراں کے باعث پروازوں کیلئے مشکلات پیدا ہوگئیں جس کے باعث ایک پرواز ملتان میں اتار دی گئی جبکہ 10 پروازوں میں تاخیر ہوگئی۔
ایئرپورٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ طوفان کے باعث حد نگاہ 1500 میٹر تک گرنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ بارش اور طوفان بادوباراں کے سبب پروازوں کو لینڈنگ اور ٹیک آف میں دشواری کا سامنا ہے۔
ذرائع کے مطابق جدہ سے لاہور آنے والی نجی ایئر کی پرواز پی اے 471 علامہ اقبال ایئرپورٹ پر لینڈ نہ کرسکی۔ پرواز کو فضا میں انتظار کے بعد ملتان ایئرپورٹ پر اتارا گیا۔



