وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کو فری اینڈ فیئر قرار دیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو جیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کی توثیق کی ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے جو وعدے کیے عوام نے ان پر اعتماد کیا، ایل اے 9 نکیال میں گھریلو جھگڑے کی وجہ سے ناخوش گوار واقعہ پیش آیا۔