Lifestyle
آزاد کشمیر انتخابات کا پہلا مرحلہ فری اینڈ فیئر قرار
وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کو فری اینڈ فیئر قرار دیا ہے۔
مصنف Hassan Shabbar27K بار پڑھا

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللّٰہ نے آزاد کشمیر انتخابات کے پہلے مرحلے پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے الیکشن کو فری اینڈ فیئر قرار دیا ہے۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء اللّٰہ نے مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو جیت پر مبارکباد دی اور کہا کہ آزاد کشمیر کے عوام نے وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی کارکردگی کی توثیق کی ہے۔
رانا ثناء اللّٰہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی قیادت نے جو وعدے کیے عوام نے ان پر اعتماد کیا، ایل اے 9 نکیال میں گھریلو جھگڑے کی وجہ سے ناخوش گوار واقعہ پیش آیا۔
تیر کشمیر کی وادیوں میں گم ہو گیا: عظمیٰ بخاری


