پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر کے الیکشن میں میر پور اور کوٹلی کے ووٹ پر ڈاکا مارا گیا، ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ ہمارے لیے قومی مفاد زیادہ اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد؟
مظفر آباد میں پیپلز پارٹی کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہم قومی مفاد میں ریاستِ پاکستان کے ساتھ کھڑے ہیں، ن لیگ کے مفاد میں نہیں۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ آنکھیں کھولیں، ن لیگ کے مفاد کے نام پر پاکستان کا کیا حال ہوا، کشمیر کے ساتھ کیا کر رہے ہیں، یہ آزاد کشمیر ہے، اسے کبھی بھی مقبوضہ کشمیر نہیں بننے دیں گے۔