سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کے چیئرمین سینیٹر پرویز رشید نے موٹروے پولیس پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے نکاح نامے چیک نہ کرنے کی ہدایت کردی۔ ان کا کہنا تھا کہ موٹروے پولیس ایک ذمہ دار ادارہ ہے، آئندہ کوشش کریں کہ کسی کا نکاح نامہ چیک نہ کریں۔
سینیٹر پرویز رشید کی زیر صدارت سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے مواصلات کا اجلاس ہوا۔ اس دوران موٹروے پولیس کے ہینڈ آؤٹ پر شدید اعتراض اٹھاتے ہوئے سینیٹر سیف اللّٰہ ابڑو نے وضاحت طلب کرلی۔