سڑک پر لاوارث ملنے والی بھارت کی نامور تیلگو اداکارہ پاورا شیاملا اسپتال میں دورانِ علاج چل بسیں۔ ان کی عمر 75 برس تھی۔ ان کی موت صحت کی خرابیوں کے باعث علاج کے دوران دل کا دورہ پڑنے سے ہوئی۔ 
اداکارہ کی موت ان کی اس حالت کے چند ہفتوں بعد ہوئی ہے جب ایک اسپتال سے علاج کے بغیر لوٹائے جانے کے بعد وہ سڑک پر لاوارث پائی گئی تھیں۔
بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق وہ کچھ عرصے سے شدید طبی مسائل کا شکار تھیں اور حیدرآباد کے عثمانیہ اسپتال میں دورانِ علاج انتقال کر گئیں۔ ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ ان کا انتقال دل کا دورہ پڑنے سے ہوا۔