Lifestyle
اٹارنی جنرل منصور اعوان کے گھر چھاپہ، ایس ایچ او سمیت 11 اہکاروں پر مقدمہ درج
لاہور میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا جس کے بعد ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
مصنف احمد فراز17K بار پڑھا

لاہور میں اٹارنی جنرل آف پاکستان منصور اعوان کے گھر پولیس نے چھاپہ مارا جس کے بعد ایس ایچ او سمیت 11 اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق اہلکاروں کو منصور اعوان کے ساتھ والے گھر کی انفارمیشن تھی، غلطی سے اٹارنی جنرل کے گھر چلے گئے۔
ایف آئی آر کے متن کے مطابق ایس ایچ او سرور روڈ اور 11 پولیس اہکاروں کو چارج شیٹ بھی کیا گیا ہے۔ پولیس نے چھاپہ مار کر اختیارات سے تجاوز کیا۔



