Lifestyle
آپ فارم 47 کی بنیاد پر حکومت پر قابض ہیں، چیلنج ہے پنجاب میں دوبارہ الیکشن لڑ کر دکھا دیں: شرجیل میمن
سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آپ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت میں بیٹھی ہیں۔ آپ فارم 47 کی بنیاد پر حکومت پر قابض ہیں۔ چیلنج ہے پنجاب میں دوبارہ الیکشن لڑ کر دکھا دیں۔
مصنف Abdullah20K بار پڑھا

سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ آپ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے حکومت میں بیٹھی ہیں۔ آپ فارم 47 کی بنیاد پر حکومت پر قابض ہیں۔ چیلنج ہے پنجاب میں دوبارہ الیکشن لڑ کر دکھا دیں۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل انعام میمن کا کہنا تھا کہ آزاد کشمیر الیکشن میں بد ترین دھاندلی کی گئی۔ مریم نواز کی گفتگو چوری اور سینہ زوری ہے۔
سندھ کے وزیر اطلاعات نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کی حکومت خیراتی مینڈیٹ پر بیٹھی ہوئی۔ ن لیگ فارم 47 کی پیداوار ہے۔ 2024 کے الیکشن میں آپ کو بدترین شکست ہوئی اور سندھ کے عوام نے پیپلز پارٹی کو ووٹ دیے۔
مخالفین دھاندلی کا الزام لگانے کے بجائے ہار کو فراخدلی سے قبول کریں، مریم نواز
تیر کشمیر کی وادیوں میں گم ہو گیا: عظمیٰ بخاری
ریاست کو فیصلہ کرنا ہے کہ قومی مفاد اہم ہے یا ن لیگ کا مفاد: بلاول 


