سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی (ایس بی سی اے) نے صوبے میں 741 مخدوش عمارتوں کا انکشاف کیا ہے۔
سندھ اسمبلی میں پبلک اکاونٹس کمیٹی کے چیئرمین نثار کھوڑو کی زیر صدارت کراچی میں اجلاس ہوا۔
اس حوالے سے جاری اعلامیہ کے مطابق اس موقع پر سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے صوبے میں 741 مخدوش عمارتوں کا انکشاف کیا۔ ایس بی سی اے کے مطابق 444  تاریخی ورثہ سمیت 588 مخدوش عمارتیں کراچی میں ہیں۔
اعلامیہ کے مطابق ایس بی سی اے نے 59 مخدوش عمارتیں خالی کرانے کی منظوری اور 39 خطرناک عمارتیں گرانے کی منظوری دینے کا دعویٰ کیا۔